بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے پڑوس میں واقع گرین ویلی نیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج شیرور نے میٹرک کے ICSE بورڈ میں سو فیصد نتائج کے ساتھ بہترین تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس بار بھی اس اسکول کے تمام 82 کامیاب طلبہ میں 57 طلبہ نے امتیاز ی نمبرات یعنی 85 فیصدیا اس سے زائد مارکس کے ساتھ کامیابی پائی ہے جبکہ بقیہ 25 طلبہ فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دسویں ICSE بورڈ میں اسکول نے لگاتار 14 ویں مرتبہ صدفیصد نتائج درج کئے ہیں۔
اسکول کی سری مرڈیشور اور رمین کرانی دونوں نے 500 میں 491 مارکس یعنی (98.20فیصد) کے ساتھ اسکول میں ٹاپ کیا ہے ۔ مدھورا سریش کدم نے 97.80 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جنیشا فلورینس ڈی لیما 97.40 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسکول کے اس بہترین پرفارمینس پر اسکول انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔